Wednesday, 26 March 2025

حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتیں کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی



 وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ کابینہ نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے متعلق نئی پالیسی منظور نہیں کی۔ کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ اس پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے۔


اویس لغاری نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دی تھی۔


نئی پالیسی کے تحت سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے حکومت نے 10 روپے فی یونٹ بجلی خریدنی تھی، پالیسی پر غور و فکر کے بعد اس کو دوبارہ بنایا جائے گا۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot